تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج آندھی کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر بارش سے خوشیاں لوٹ آئیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج آندھی بھی ممکن ہے، ہوا کی رفتار45کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ تیسرا اسپیل پیر کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

کراچی کے جن علاقوں میں تیز بارش ہورہی ہے ان میں سپرہائی وےمویشی منڈی، سائٹ ایریا، نارتھ کراچ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کاٹھور، گلشن معمار، احسن آباد، صفورہ چورنگی، ملیر، یونیورسٹی روڈ، سرجانی ٹاؤن اور بہادر آباد شامل ہیں، بارش کے آغاز سے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

بارش کے باعث پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

دوسری جانب کراچی میں بارش کے باعث اسلام آباد سے آنے والی دو پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ پروازوں کو کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسلام آباد سے آے والی پرواز 501کو نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

جبکہ نجی ایئرلائن ایئربلو کی پرواز پی اے201کو واپس اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔

بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے متعدد علاقوں میں ایک بار  پھر  بجلی غائب

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، سرجانی، بلدیہ، لیاری، ملیرماڈل کالونی، لیاقت آباد، نیو کراچی، نصرت بھٹو کالونی کاٹھورگڈاپ، کیماڑی، ناظم آباد، سائٹ،شاہ فیصل کالونی، سعودآباد، ڈیفنس،پی ای سی ایچ ایس، منظورکالونی اور اخترکالونی میں بجلی غائب ہوگئی۔

اسی طرح قیوم آباد، کشمیرکالونی، فرنٹیئرکالونی، ایف بی ایریا، گلستان جوہر، گلشن معمار، گلشن اقبال، بلوچ کالونی، لائنز ایریا، اولڈسٹی ایریا، گرومندر، مارٹن کوارٹرز اور جمشیدروڈ میں بھی بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

Comments

- Advertisement -