بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ، جل تھل ایک ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، ابتک 120ملی میٹرسےزائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات سے موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش سے جڑواں شہروں کے درجہ حرارت میں کمی ہوئی۔

موسلادھاربارش کے بعد واسا نے االرٹ جاری کردیا ہے ، نالہ لئی گوالمنڈی کےمقام پرپانی کی سطح 12فٹ اور کٹاریاں کےمقام پرپانی کی سطح 14فٹ ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا سلیم اشرف نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئےعملہ تعینات ہے اور نالہ لئی میں طغیانی کے پیش نظرانتظامات مکمل ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آبادمیں ابتک 120ملی میٹرسےزائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

لوئر دیر کے علاقے خال رباط میں بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ صوابی، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

محکمہ موسمیات نے آج لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، اٹک، چکوال، پشاور، مردان، چارسدہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے

کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں