بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شادمان، اقبال ٹاون، فیروزپور روڈ، اچھرہ اور جیل روڈ کے علاقوں میں بارش سے جل تھل ہوگیا۔

مرید کے، ڈسکہ، حویلی لکھا، ایبٹ آباد میں اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ میرپور آزاد کشمیر، ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شام تک مکمل طور پر سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، آج شام تک گرمی کی شدت میں کمی کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بارش کاکوئی امکان نہیں،کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اورمرطوب ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں