منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لاہور: طوفانی بارش سے نظام زندگی شدید متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: طوفانی بارش نے لاہور میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا، موسلا دھار برسات سے جل تھل ایک ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز بارش سے معمولات زندگی معطل ہوگئے، کئی علاقوں‌ میں پانی کھڑا ہوگیا، بجلی معطل ہوگئی.بارش سے لیسکو کے 180 فیڈرز ٹرپ کر گئے.

سب سے زیادہ بارش تاجپورہ سب ڈویژن میں ریکارڈ کی، جہاں 124 ملی میٹر بارش ہوئی، شہر کی اہم سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا، نشیبی علاقے شدید متاثر ہوئے، گھروں میں پانی داخل ہوگیا.

بارشوں سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، کئی گاڑیاں خراب ہوگئیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا.

مزید پڑھیں: کراچی میں 28 سے30 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کا امکان

سب سے زیادہ متاثر مغل پورہ، ایبٹ روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، فیروزپور روڈ، مال روڈ کے علاقے ہوئے.

بارش سے بجلی کا نظام بیٹھ گیا. لیسکو کے 180 فیڈر ٹرپ ہوگئے. بڑے حصے کو  بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں مختلف مقامات پرامدادی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں.

خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں تارشوں‌کا سلسلہ جاری ہے. آج اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں