ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وقوفِ عرفہ، حجاج کرام پر بارانِ رحمت برسنے لگی۔۔۔ ویڈیوز دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: حج ادائیگی کے لیے میدانِ عرفات میں جمع ہونے والے حاجیوں پر بارانِ رحمت برسنے لگی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی، بارانِ رحمت برسنے سے میدانِ عرفات میں مناسک حج ادا کرنے والے عازمین اس موقع پر رب کا شکر بجا لائے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق میدان عرفات میں بارش کے پیش نظر انتظامیہ نے اقدامات پہلے سے کر رکھے تھے جس کے باعث حجاج کو زرا بھی مشکل پیش نہیں آئی۔

گزشتہ روز حجاج اکرام منیٰ پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے آج حج کا رکن اعظم عرفہ ادا کیا جس کے بعد انہوں نے خطبہ حج سنا اور انہوں نے حکم کے مطابق عرفات چھوڑ دیا جس کے بعد وہ مزدلفہ پہنچیں گے اور وہاں مغرب و عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: امت نفرتیں ختم کرے، متحد ہوکر امن سے رہے، خطبہ حج

حجاج کرام مزدلفہ میں آدھی رات تک قیام کریں گے جس کے بعد وہ کل دوبارہ منیٰ آکر جمرات کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں