محکمہ موسمیات نے آج کراچی کہیں آندھی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے ساتھ ہی مطلع ابر آلود اور موسم خوشگوار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آج درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
- Advertisement -
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔