بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

موسلادھار بارش کا سلسلہ سارا دن جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ سارا دن جاری رہے گا،
جمعہ کی رات سے بارش کی شدت میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش بنانے والا سسٹم ابھی موجود ہے موسلادھار بارش کا سلسلہ آج سارا دن جاری رہے گا، بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہےگا، ہفتہ کے روز بارش کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

عیدالاضحی کے دن موسم ابرآلود رہے گا، ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب100فیصد ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31سے 33ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب گذشتہ رات سے شروع ہونے والی شدید بارش کے بعد اربن فلڈ کا خطرہ پیدا ہو چکا  ہے، ندی  نالوں کے کنارے بنے گھروں  میں پانی داخل ہوگیا اور لوگ گھروں کی چھتوں پر محصور ہوکر رہ گئے، بڑی تعداد میں جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں