بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارت میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی متاثر، 14 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، چنئی شہر میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں بدھ کے روز شدید طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کے باعث اگلے دو روز تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔

شہری انتظامیہ نے شدید بارشوں کے مدنظر چنئی میں دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ چنئی سمیت 20 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست تامل ناڈو میں رواں مون سون سیزن میں معمول سے 52 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں