اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

موسلادھار بارش: ملیر ندی میں طغیانی، پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد گاڑیاں دب گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں موسلادھار بارش کے بعد ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کراسنگ روڈ بند کردیا گیا، جبکہ گلستان جوہر میں متعدد گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کراسنگ روڈ بند کردیا گیا جبکہ کورنگی کازوے بند پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے، گودام چورنگی کا ٹریفک جام صادق پل کی جانب موڑ دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی سے جانے والوں کو قیوم آباد بھیجا جارہا ہے، شہری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔

دوسری جانب گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں دب گئیں، پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر روانہ ہوگئے ہیں۔

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

خیال رہے کہ کراچی میں گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد، صدر، کلفٹن، ملیر، شاہ فیصل کالونی، باغ کورنگی، الفلاح، لیاری، گلشن اقبال، نارتھ کراچی اور سرجانی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں