ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شدید بارشوں کی پیش گوئی، سیلاب کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔

بارشوں کی پیش گوئی پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے اگلے 48گھنٹوں میں نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 36گھنٹوں میں دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، دریائےجہلم کےاطراف کے رہائشیوں کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائےچناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کےمقامات پرممکنہ سیلاب کاخطرہ ہے جس کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےمتعلقہ اداروں کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اگلے48گھنٹوں کے بعد بارشوں کی شدت میں کمی کاامکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں