منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

گوادر میں شدید بارشیں، ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہونے والی تیز بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوادر کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر کےجنوبی حصےمیں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر کے جنوبی حصے میں بارش کا پانی ایئرپورٹ روڈ، لیڈیز مارکیٹ اور گھروں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث مقامی افراد شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، رات گئے سے جاری بارشوں کے باعث مقامی افراد محصور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں ماہ بارش کے کتنے اسپیل آئیں گے؟ نئی پیش گوئی

ادھر تربت میں بھی شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، گذشتہ رات نو بجے سے جاری بارش تاحال جاری ہے، جس کے باعث کیچ کے نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے اور تربت کا بلوچستان کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، سیلابی ریلہ دشت بلنگور ،ڈلےسر،بل کراس اور کاشاپ میں تباہی مچائے ہوئے ہیں، مقامی انتظامیہ نے ناخوشگوار حالات کے پیش نظر ایمرجنسی امدادی ٹیم دشت بل نگور کیلئےروانہ کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مشرقی بلوچستان میں آئندہ 2 دن تک بارش اور پہاڑیوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں