اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ویڈیو: متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی اور فجیرہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی جبکہ دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج بھی مزید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شدید بارشوں کے باعث یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی جس کے باعث موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

دبئی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آنے پر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر موجود پانی سے عوام محتاط رہیں اورگاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شارجہ سے دبئی آنے والی روڈ پربارش کا پانی جمع ہے، شارجہ سے دبئی آنے والے افراد شیخ محمد بن زاید روڈ کے بجائے متبادل راستہ اختیار کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں