اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 25 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کی جنوبی ریاستوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 25 افراد ہلاک جبکہ 17 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں شدید بارشوں کا سلسلہ جمعے اور ہفتے کو بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا جب کہ سیلاب کے باعث شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئی۔

بھارت کی جنوبی ریاستوں میں ہفتے کے روز تمل ناڈو، کرناٹک، کیرلا اور آندھرا پردیش میں بارش خوب برسے، جس کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی۔

سب سے زیادہ آندھرا پردیش میں ہوئی جہاں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک جب کہ 17 سے زائد شہری لاپتہ ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ نے افسران کو سیلاب کا پانی اترتے ہی فصلوں کے نقصان کا اندازہ لگانے کو کہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں