پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر پولیس کی پی ٹی آئی کارکنان پر شدید شیلنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے شدید شیلنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچا تو پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشرکرنے کیلئے شیلنگ کی گئی۔

آنسوگیس کی شیلنگ سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھائی دیئے۔

پولیس اہلکار شیلنگ کرنے والے اہلکار کو روکتے رہے کہ شیل دوبارہ اندرآئیں گے جبکہ پولیس کی جانب سے میڈیا وینزپر بھی شیلنگ کی گئی اور میڈیا وینز کو پیچھے کر دیا گیا۔

پولیس کی میڈیا وینز پر شیلنگ کے باعث صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کاقافلہ جوڈیشل کمپلیکس کےسامنے موجود ہے، کارکنان سے گزارش ہے راستہ دیں تاکہ عمران خان عدالت پہنچ سکیں۔

ترجما ن پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس پر شیلنگ کی جا رہی ہے، پولیس کی چوکی کوبھی آگ لگا دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں