اشتہار

جاپان میں ریکارڈ توڑ برفانی طوفان نے تباہی مچادی، 8 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپان کے مختلف علاقوں کو برفانی طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ تیز رفتار برفانی آندھی سے روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، اب تک 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

تباہ کن طوفانی برفباری کے باعث ہزاروں مکانات کی بجلی منقطع جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، اس کے علاوہ کاروباری سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئیں۔

جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید برفباری کی وجہ سے ہونے والے مختلف حادثات میں اب تک 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ45 زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتا ل میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق شیمانے، ہیروشیما، کوچی اور ہوکائیڈو کے علاقوں میں برف کی سطح موسمی معمول سے کہیں زیادہ ہے اور مزید برفباری جاری رہنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہوکوریکو کے علاقے کے کچھ حصوں میں 24 گھنٹوں سے ہفتہ کی صبح 6 بجے تک 100 سینٹی میٹر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، توہوکو، توکائی اور چوگوکو علاقوں میں 70 سینٹی میٹر، ہوکائیڈو اور کنکی علاقوں میں 60 سینٹی میٹر اور شیکوکو میں 50 سینٹی میٹر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جاپان ایئر لائنز نے59 پروازیں اور آل نپون ایئرویز نے 41 منسوخ کیں، جس سے بالترتیب تقریباً 3,750 اور 1,470مسافر متاثر ہوئے۔ منسوخ کی جانے والی بہت سی پروازیں بحیرہ جاپان کے ساحل پر واقع علاقوں کے ہوائی اڈوں سے روانہ یا پہنچنا تھیں۔

رپورٹ کے مطابق بحیرہ جاپان کے کنارے پر واقع صوبوں میں حکام کی جانب سے عوام کو بنیادی خوراک کی ضروریات کی ذخیرہ اندوزی کرنے اور گھروں سے ممکنہ حد تک نہ نکلنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں