دیامر: سردی کی شدید لہر نے گلگت بلتستان کو لپیٹ میں لے لیا، ضلع دیامر میں زندگی مفلوج ہوگئی.
تفصیلات کے مطابق دیامر کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر شدید برف باری کے باعث روزہ مرہ معمولات شدید متاثر ہوئے.
ضلع دیامر کے علاقوں بٹوگاہ، بابوسر، گوہرآباد، فیئری میڈوسمیت بالائی پہاڑوں پر مسلسل برف باری جاری ہے، داریل، تانگیر، گھینر، گیچھی، تھک نیاٹ کے بالائی علاقے بھی برف باری سے متاثر ہوئے ہیں.
ضلعی انتظامیہ کے مطابق چلاس میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، صحت کے مسائل اور خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے.
انتظامیہ کے مطابق دیامر، کوہستان کے پہاڑوں علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے، بارش،برف باری کے دوران شہری غیرضروری سفرسے گریزکریں.
مزید پڑھیں: برف کا پراسرارپہیہ، جس نے برطانیہ کو حیرت میں مبتلا کر دیا
خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں شردی کی شدید لہر ہے، ملک کے بڑے حصوں میں بارشیں اور برف باری جاری ہے.
سردی کی شدید لہر سے بالائی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری سے زندگی مفلوج ہوگئی ہے.