ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

امریکا، جاپان میں شدید برفباری، 51 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک/ ٹوکیو: امریکا اور جاپان میں شدید برفباری کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور جاپان کو تاریخ کی شدید برفباری کا سامنا ہے، قیامت خیز برفباری کے باعث اب تک 51 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

نیویارک کے شہر بفیلو میں صورت حال انتہائی خوفناک ہے، برفانی طوفان نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بفیلو میں آٹھ فٹ برف پڑچکی ہے جس کے باعث بجلی ترسیل کا نظام مکمل تباہ ہوچکا کیونکہ ان حالات میں ریسکیو کا عملہ زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔Imageبفیلو کے گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ ’یہ ایسا ہے کہ جیسے کسی جنگی علاقے میں جانا، صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ یہاں کے رہائشی اب بھی ’انتہائی خطرناک جان لیوا صورتحال‘ سے دوچار ہیں۔

- Advertisement -

امریکا میں سخت سردی کے باعث نو ریاستوں میں 34 اموات کی تصدیق ہوچکی ہیں جن میں سے چار ہلاکتیں کولوراڈو اور 12 نیویارک میں ہوئیں۔

جاپان کی خوفناک صورت حال

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کے شمالی علاقوں میں برفباری کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 93 زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ چھتوں سے برف ہٹاتے ہوئے گر کر مر گئے یا پھر چھتوں سے گرنے والی برف کے نیچے دب گئے۔

Image

حکام کے مطابق جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں رواں سال کے دوران تین گنا زیادہ برفباری رپورٹ ہوئی، شدید برفباری کی وجہ سے جاپان کے شمال میں ایک پاور ٹرانسمیشن ٹاور گر گیا جس کے باعث کرسمس کے موقع پر 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوئی۔

ادھر برفباری کی وجہ سے شمالی جاپان میں درجنوں ٹرینیں اور پروازیں معطل کردی گئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں