پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

شدید برفباری، دیوار چین نے بھی سفید چادر اوڑھ لی

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں شدید برفباری جاری ہے اور تاریخی دیوار چین نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ہے سیاح برفیلے موسم کا مزا لینے کے لیے یہاں پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں ہونے والی شدید برفباری نے تاریخی دیوار چین کو بھی سفید چادر اوڑھا دی ہے جس کے باعث فضائی نظارہ ونڈر لینڈ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اس دلفریب برفیلے موسم کا مزہ لینے کے لیے ملک بھر سے لوگ دیوار  چین پہنچ رہے ہیں۔

سیاح برفباری کے نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے دیوار چین پہنچے ہیں لیکن منچلے یہاں برف سے ہونے والی پھسلن سے بھی پریشان ہوئے ہیں۔ کوئی گرا تو کوئی گر کر سنبھلا۔ سیاح ایک دوسرے کے ہاتھوں کو تھام کر اور دیوار کا سہارا لے کر پھسلنے سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ شمالی چین کی حفاظت کی غرض سے قائم کی گئی دیوارِ چین 21 ہزار کلو میٹر طویل ہے۔ یہ شاندار دیوار دنیا کے سات عجوبوں میں شامل ہے اور اس عالمی عجوبے کو دیکھنے کے لیے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے روزانہ ہزاروں سیاح یہاں آتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں