جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ایچ ای سی کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام پر سوالات اٹھنے لگے، شعبہ ارضیات شدید متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایچ ای سی کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ڈی جے سائنس کالج میں شعبہ ارضیات داخلوں کے حوالے سے شدید طور پر متاثر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بی ایس سی کے ڈگری پروگرام کو ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے تمام ڈگری پروگراموں بالخصوص شعبہ ارضیات میں طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن انتہائی کم ہو گئی ہے۔

پروفیسر ڈی جے سائنس کالج کا کہنا ہے کہ تمام ڈگری پروگراموں میں داخلوں کی تعداد 280 سے صرف 80 رہ گئی ہے، جب کہ شعبہ ارضیات کے طلبہ کل تعداد صرف 40 ہے، اور ڈیرھ سال سے امتحانات نہیں ہوئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کراچی میں قائم ڈی جے سائنس کالج صوبہ سندھ کا واحد سرکاری کالج ہے جہاں جیولوجی کا میوزیم موجود ہے، تاہم جب سے ایچ ای سی نے بی ایس سی کے ڈگری پروگرام کو تبدیل کیا ہے، طلبہ نے اس میں دل چسپی لینا چھوڑ دیا ہے۔

ڈی جے سائنس کالج کی خاتون پروفیسر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پروگرام میں اس تبدیلی کے بعد طلبہ پر یہ واضح نہیں ہے کہ دو سال یہاں پڑھنے کے بعد ان کا مستقبل ڈگری پر ہوگا یا ایسوسی ایٹ ڈگری یا ڈپلومہ پر ہوگا، یہ باتیں واضح نہ ہونے کی وجہ سے یہاں داخلے کم ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا ان دنوں امتحانات ڈیڑھ سال کے فرق سے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہم دو کی بجائے تین سیشن چلانے پر مجبور ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں