بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہائی ایجوکیشن کمیشن  نے پی ایچ ڈی میں ایم ایس اور ایم فل کی شرط ختم کردی ہے، جس کے بعد بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائی ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری کا کہنا ہے کہ بیچلرکی 2سالہ ڈگری کا نام ایسوسی ایٹ ڈگری کرتے ہوئے کریڈٹ بیس سسٹم کو لاگو کردیا گیا ہے۔

طارق بنوری کا کہنا تھا کہ پروفیسرز نہ ہونے کے باوجود پی ایچ ڈی میں داخلے دیے، 50 فیصد کورسز یونیورسٹی کے اندر اور ریگولرپروفیسرزہونا لازمی ہوگا۔

چیئرمین ایچ ای سی نے کہا پی ایچ ڈی میں ایم ایس،ایم فل کی شرط ختم کردی ہے ، اب بی ایس کےبعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سےنکلنے کےبعد طلبہ کو نوکری کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور پہلی تشویش یہ ہوتی ہے کہ ڈگری کی تعلیم میں پریکٹیکل کچھ نہیں ہوتا تھا تاہم اب ڈگری میں پریکٹیکل نصاب کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں