منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ہیرا منڈی سیزن 2 کے منتظر مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نیت فلکس پر ریلیز ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے سیزن 2 کے منتظر مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری آگئی۔

بالی وڈ اسٹار ادھیان سمن نے ’ہیرا منڈی‘ میں ’زوراور‘ نامی لڑکے کا کردار ادا کیا اور آج کل ویب سیریز کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں ادھیان سمن نے اسکرین پر اپنی موجودگی اور ویب سیریز پر ہونے والی تنقید پر کھل کر بات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے سیزن 2 کے آنے کی نوید بھی سنائی۔

- Advertisement -

ادھیان سمن نے کہا کہ سیزن 2 میں نوابوں کا کردار اس سے بھی بڑا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے ’ہیرا منڈی 2‘ کے بارے میں کچھ باتیں کہیں، وہ اسی کاسٹ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھ سے کچھ لوگوں نے سوال کیا کہ آپ کو صرف 5 سین ملے لیکن آپ نے ایک ہیرو کی طرح اداکاری کیوں کی؟ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ مضحکہ خیز ہے۔

ادھیان سمن نے کہا کہ میں جب مجھے ہزاروں لوگ محبت بھرے پیغامات بھیجیں گے تو میں دو تنقید کرنے والوں پر کبھی بات نہیں کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے شرمین سیگل پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بھی بات کی جنہوں نے ’عالم زیب‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔ ادھیان سمن نے کہا کہ مجھے سمجھ نہین آ رہی کہ شرمین سیگل پر کس بات کیلیے تنقید کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں