جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ہیرا منڈی 2: شائقین کا پہلے ہی سین میں شرمین سیگل کو ’مارنے‘ کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیٹ فلیکس کی جانب سے ہیرامنڈی سیزن 2 کے اعلان کے ساتھ ہی ویب سیریز کے مداحوں نے شرمین سیگل کے کردار کو مارنے کا مطالبہ کردیا۔

نیٹ فلیکس کی جانب سے ہیرا منڈی سیزن 2 کی آفیشل پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں نے اداکارہ شرمین سیگل کو پھر سے ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ نئے سیزن کی ’پہلے منظر میں ہی شرمین کو مار ڈالو!‘

ایک صارف نے لکھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالم زیب کو پہلی قسط کے پہلے سین میں ہی مار ڈالا جائے، ایک اور شخص نے لکھا کہ ہمیں شرمین سیگل کو نکالنے کے پٹیشن دائر کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

ایک اور مداح نے مشورہ دیا کہ شرمین کے کردار کو ویب سیریز سے نکال دیا جائے یا ان کی جگہ کسی دوسری اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے۔

خیال رہے کہ ہیرامنڈی نے نیٹ فلیکس پر نہ صرف شاندار کامیابی حاصل کی تھی بلکہ شائقین کے دلوں کو چھو گئی تھی تاہم شرمین کی اداکاری کو شروع ہی سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بہت سے شائقین ان کی جذبات سے عاری اداکاری پر کافی برہم تھے۔

اس سے قبل نیٹ فلیکس نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرامنڈی ’دی ڈائمنڈ بازار‘ کے سیزن 2 کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی ویب سیریز ”ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار“ نے نیٹ فلیکس پر آن ائیر ہونے کے بعد بہت مقبولیت حاصل کی، بین الاقوامی ناظرین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے اس سیریز کو سراہا گیا۔

یکم مئی کو ریلیز ہونے والی ویب سیریز کو ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا پراجیکٹ بھی قرار دیا تھا۔

اس ویب سیریز کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، سنجیدہ شیخ، رچا چڈھا، فردین خان، شرمین سہگل، شیکھر سمن اور دیگر شامل ہیں۔

سیریز کے پہلے سیزن میں فردین خان، طحہٰ شاہ بدوشا، شیکھر سمن، ادھیان سمن، فریدہ جلال، اور اندریش ملک نے بھی کام کیا۔

ہیرا منڈی سیزن 2 کا اعلان کرنے کے لیے نیٹ فلیکس نے منفرف انداز اپنایا تھا اور اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

اس پوسٹ میں ممبئی کے کارٹر روڈ پر 100 رقاصوں کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں رقاصوں کو ہیرا منڈی کے مقبول گانے پر رقص کرت دکھایا گیا ہے۔

نیٹ فلیکس انڈیا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ محفل پھر سے جمیگی، ہیرامنڈی: سیزن 2 جو آئے گا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں