اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ہیرا منڈی کے اداکار نے اپنا موازنہ فواد خان سے کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں تاجدار کا مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار نے کہا ہے کہ میری اداکاری کا موازنہ فواد خان سے کرنا میرے کے لیے قابل فخر بات ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور ویب سیریز ہیرامنڈی میں طحہٰ شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس میں انہوں نے دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ‘تاجدار‘ کا کردار ادا کیا، ریلیز کے ساتھ ہی آٹھ اقساط پر مشتمل اس ویب سیریز ہیرامنڈی کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تاہم اب طحٰہ شاہ نے حال ہی میں بھارتی شوبز ویب سائٹ انسٹنٹ بولی وڈ کو انٹرویو دیا، اس انٹرویو میں طحٰہ شاہ سے سوال کیا گیا کہ شائقین ویب سیریز میں ان کے چہرے اور کردار کا فواد خان اور وکی کوشل سے موازنہ کر رہے ہیں تو انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے؟

ہیرامنڈی کے اداکار نے یشما گِل کو کیا پیغام بھیجا؟

جس پر ہیرا منڈی کے اداکار تاجدار نے کہا کہ چہرے اور کردار کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل سے کرنا اتنی اہمیت نہیں رکھتا، اداکاری میں موازنہ کرنا میرے لیے اہم ہے۔

اداکار نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ لوگ میری اداکاری کا موازنہ بڑے اور منجھے ہوئے اداکاروں سے کر رہے ہیں، اس سیریز میں میرے رومانس کو شاہ رخ خان کے رومانس سے موازنہ کیا گیا جو کہ فخر کی بات ہے۔

اداکار نے کہا کہ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ لوگوں نے ویب سیریز میں میری اداکاری کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل سے کیا، وہ دنوں بڑے اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ ُ’ہیرا منڈی‘ کو یکم مئی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا، اس سیریز میں منیشا کوئرالا، فریدہ جلال، سوناکشی سنہا، ریچا چڈا اور فردین خان سمیت دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں