پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ہیرا منڈی کے لیے اداکاروں نے کتنا معاوضہ لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ہیرامنڈی کے بجٹ، ہدایت کار اور اداکاروں کی فیس کے حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ میں حیرت انگیز رپورٹ شائع ہوئی ہے۔

ہیرامنڈی کو نہ صرف اداکاروں کی جاندار اداکاری بلکہ اس میں استعمال ہونے والے پرتعیش کپڑوں کے علاوہ مرکزی کاسٹ اور ہدایت کار کی فیس کی وجہ سے بھی ہندی فلم انڈسٹری کی مہنگی فلموں میں ایک سمجھا جارہا ہے۔

ہیرامنڈی کی پوری کاسٹ کی فیس ایک طرف جبکہ سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کی ڈائریکشن کے لیے جو فیس چارج کی ہے وہ ایک طرف ہے، انھوں نے بالی وڈ کے بڑے بڑے ہیروز سے بھی زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہوئے ہدایت کاری کے لیے 70 کروڑ بھارتی روپے کی خطیر رقم لی ہے۔

- Advertisement -

سنجے نے اس پروجیکٹ کے ساتھ نیٹ فلکس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنا ڈیبیو کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شو کا بجٹ مہنگے زیورات، الماریوں اور سیٹوں کے ساتھ کاسٹ کو ادا کی گئی بھاری فیس کی وجہ سے بھی بڑھا۔

ہیرامنڈی کا بجٹ تقریباً 200 کروڑ روپے ہے۔ بھنسالی نے سیریز کی ہدایت کاری کے لیے تقریباً 60 سے 70 کروڑ روپے وصول کیے۔

سوناکی مبینہ طور پر فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں، انھوں نے 2 کروڑ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ڈالے جبکہ منیشا کوئرالہ کو ان کے کردار کے لیے1 کروڑ روپے دیے گئے۔

ادیتی راؤ حیدری کو ایک سے ڈیڑھ کے درمیان ادائیگی کی گئی، ریچا چڈا کو بھی فلم سے ایک کروڑ بھارتی روپے کمانے کا موقع ملا جبکہ سنجیدہ شیخ کے حصے میں 40 لاکھ روپے آئے۔

شرمین سہگل کو ان کا کردار ادا کرنے کے عوض 30 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ فردین خان جنھوں نے ہیرامنڈی میں نواب کا کردار ادا کیا تھا انھیں 75 لاکھ روپے دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں