جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

’ہیرا منڈی‘ میرے کیریئر کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے، سنجے لیلا بھنسالی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو کیریئر کا سب سے بڑا پروجیکٹ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز جلد ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس کی ہر قسط بہت محنت سے تیار کی گئی ہے اس میں 7 گانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

انہوں نے فلم کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی عکس بندی کے لیے شاندار سیٹ لگائے گئے جس پر پورا ایک برس شوٹنگ کی گئی۔

خیال رہے کہ اس ویب سیریز کا رقص سے لے کر کچھ ایکشن سین پر مشتمل پہلا ٹیزر یکم فروری کو جاری کیا گیا۔

مذکورہ ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ویب سیریز میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکا دہی کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

اس میں تقسیمِ ہند و پاک سے قبل 1940 کے دور کو فلمایا گیا اور اس کی کہانی کو درباریوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں