ممبئی: نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں ’عالم زیب‘ نامی لڑکی کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل لوگوں کی تنقید سے تنگ آ گئیں۔
یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل کو غیر متاثر کُن اداکاری کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
چند روز قبل شرمین سیگل نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ لاس ایجنلس میں سیریز کے پریمیئر میں شرکت کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں جن پر لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انوج شرما کو ’ہیرا منڈی‘ میں ’حامد محسن علی‘ کا کردار کیسے ملا؟
انسٹاگرام پوسٹ پر زیادہ تر صارفین نے اپنے تبصروں میں انہیں غیر متاثر کُن اداکاری اور فلمساز کی بھانجی ہونے پر کاسٹنگ کو ’نیپوٹزم‘ قرار دیا۔
View this post on Instagram
تاہم اب ’عالم زیب‘ نے تنقید سے بچنے کیلیے سوشل پلیٹ فارم پر صارفین کیلیے کمنٹ سیشن بند کر دیا تاکہ کوئی اپنی رائے کا اظہار نہ کر سکے۔
ایک صارف نے لکھا تھا کہ ویب سیریز میں اداکارہ کی کاسٹنگ نے نیپوٹزم کی بحث پھر چھیڑ دی، سیریز اچھی تھی لیکن کچھ اقساط میں لگا کہ سنجے لیلا بھنسالی کو نہیں معلوم کہ آگے کی اقساط کے ساتھ کیا کرنا ہے۔
دوسرے نے لکھا تھا کہ میں ہیرا منڈی کی 7ویں قسط دیکھ رہا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شرمین سیگل کو ایک منٹ کیلیے بھی نہیں دیکھ سکتا۔
سیریز میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
’ہیرا منڈی‘ مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں۔