اشتہار

ٹی وی اداکارہ کچا جگر کھا گئیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت ہیڈی مونٹاگ جانور کا کچا جگر چبا کر کھا گئیں اور کھاتے وقت اس عمل کی ویڈیو بھی بنائی۔

ٹی وی اداکارہ ہیڈی مونٹاگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک روز قبل اپنی ویڈیو پوسٹ کی جسے دیکھ کر ہر کوئی حیرت زدہ ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا لیکن جو کچھ ویڈیو میں تھا وہ سچ تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ہیڈی مونٹاگ کے ہاتھ میں کسی جانور کا جگر ہے۔ ہیڈی مونٹاگ نے ویڈیو میں بتایا کہ ”جگر اور اسی طرح جانور کے جسم کے دیگر اعضا کچے کھانے سے صحت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by heidimontag (@heidimontag)

- Advertisement -

اداکارہ نے کچا جگر چباتے ہوئے کہا کہ دیکھیں میں نے اسے کھایا ہے۔ ہیڈی مونٹاگ نے جگر کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو یقینی طور پر اس کی عادت ہو جائے گی۔

انہوں نے انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے صارفین کے منفی ردِ عمل سے بچنے کے لیے کمنٹ سیکشن بند رکھا ہے۔ ان کے فالورز کی تعداد 9 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by heidimontag (@heidimontag)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں