تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سب سے بڑی ’ہیم ٹیکسٹائل نمائش‘ کا میلہ سج گیا

فرینکفرٹ: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں گھریلو مصنوعات کی سب سے بڑی چار روزہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش کا میلہ سج گیا۔

ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ”ہیم ٹیکسٹائل‘‘ آج سے 12 جنوری 2024 تک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جاری رہے گی، نمائش میں پاکستانی کمپنیاں بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہیں۔

ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں اس مرتبہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں مصنوعات کی تقریباً 2600 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں، ہیم ٹیکسٹائل کی افتتاحی تقریب میں اس سال کے پینل ٹاک کا موضوع ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے ڈیزائن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہے اور اس تجارتی میلے کی اہم ترین خصوصیات اور ٹیکسٹائل صنعت میں حالیہ پیش رفت کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔

ہیم ٹیکسٹائل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیم ٹیکسٹائل کی نمائش میں ٹیکسٹائل کے ایکسپورٹرز کے لیے عالمی نئے رابطوں، ملاقاتوں اور وسیع نیٹ ورک کے بہترین مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی پویلین بھی بنایا گیا ہے جس میں پاکستان سے متعلق گھریلو مصنوعات بھی پیش کی جائیں گی، اس نمائش میں پاکستان چوتھا سب سے بڑا بین الاقوامی نمائش کنندہ ہے۔

ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں فرینکفرٹ انتظامیہ کی جانب سے مندوبین کے لیے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، اس لیے جرمن حکومت کی جانب مندوبین کے لیے 4 روز تک فرینکفرٹ شہر میں ٹرانسپورٹ کی مفت سروس دستیاب ہوگی، جس میں بس، ٹرام اور لوکل ٹرین کی سہولت شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں