منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید بہادر سپوتوں کا سفرِ آخرت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید بہادر سپوتوں کا سفرآخرت کا آغاز، شہید میجر طلحہ ، میجر سعید اورنائیک مدثر فیاض کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر طلحہ منان شہید، میجر سعید اور نائیک مدثر فیاض شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر طلحہ شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی حکام، شہید کے عزیز و اقارب اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ترجمان نے کہا پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیااور شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی نے شہید کے والد کو قومی پرچم پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل شہید میجر سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کمانڈر لاجسٹکس پنوں عاقل گیریژن، حاضر سروس افسران، سپاہیوں، شہید کے لواحقین اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید کے والد کو قومی پرچم پیش کیا گیا، جس کئے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ شکر گڑھ نارووال میں ادا کی گئی، جنازے میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سیالکوٹ گیریژن، ڈی پی او اور ڈی سی نارووال سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، قومی پرچم چڑھایا گیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں