اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لاچار پی ڈی ایم ٹولہ یونہی دربدر ٹکریں مارتا رہے گا، فردوس اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی فردوس اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سائٹ سیٹنگ بس سروس اور چولستان جیپ و بائیک ریلی سے سیاحتی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان لاچار پاکستان ڈیموکریٹک مووٗمنٹ ٹولہ یونہی دربدر ٹکریں مارتا رہے گا لیکن ہم عوامی خدمت و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں