تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مرغی "بلی کے بچوں” کی پرورش کرنے لگی، ویڈیو وائرل

مرغی نے بن ماں کے بلی کے بچوں کی ماں کی کمی پوری کردی اور ان کی پرورش کی ذمہ داری سنبھال لی، اس خوبصورت منظر کی ویڈیو پر صارفین اپنے محبت بھرے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہورہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید مرغی نے بلی کے ننھے منے بچوں کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے۔

اس مرغی نے بلی کے بچوں کو بالکل اسی طرح اپنے پروں میں چھپا رکھا ہے جیسے وہ اپنے چوزوں کو گرمی پہنچانے اور اور ان کی حفاظت کیلیے رکھتی ہے۔

وائرل کیوٹ کیٹ نامی ایک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا  ہے کہ  ایک مرغی نے اپنے بچوں کی طرح بلی کے 3 بچوں کو اپنے پروں میں چھپا رکھا ہے۔ مذکورہ حیران کن ویڈیو یہ ظاہر کرتی ہے کہ مرغی نے بلی کے 3 بچوں کو اپنی آغوش میں ایسےلے رکھا ہے جیسے وہ اس کے اپنے بچے ہوں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشگوار حیرت اور پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صارفین اس ویڈیو پر محبت بھرے کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلی ایک ایسا جانور ہے جو فطری طور پر مرغی اور ان جیسے جانوروں کا ازلی دشمن ہے، اب تک مرغی کو بلیوں کی خوراک بنتے ہی دیکھا گیا ہے لیکن اس مرغی نے اپنی دشمن کے بچوں کو اپنا کر دریا دلی کا ثبوت دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -