تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسپغول کے چھلکوں کے ثابت شدہ طبی فوائد، آپ بھی جانیے

اسپغول کے چھلکا ایسی فائبر ہے جس میں جلدی حل ہونے کی صلاحیت ہے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ڈائٹرئ فائبر (اسپغول) پلانٹاگو اووٹا کے پودے کے بیجوں سے حاصل کی جاتی ہے۔

عام طور پر انہی بیجوں کا چھلکا ڈائٹری سپلیمنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اس کے کیپسول بھی تیار کیے جاتے ہیں اور پوڈر کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ اسپغول کے چھلکے کے ان فوائد سے آگاہ ہیں جنہیں میڈیکل ائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔

آئیے اس مضمون میں آپ کو اسپغول کے ایسے ہی کچھ فوائد بتاتے ہیں جن پر میڈیکل سائنس تحقیقات کرکے نتائج بھی حاصل کرچکی ہے۔

قبض کا خاتمہ

اسپغول کا چھلکا صدیوں سے دافع قبض کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جسے کھانے کے فوراً بعد استعمال کیا جائے تو یہ معدے میں خوراک کے بچے ہُوئے ذرات کو بائنڈ کر کے چھوٹی آنت میں لیجاتا ہے جہاں یہ چھوٹی آنت سے پانی جذب کرتا ہے جس سے فضلے کا سائز بڑھتا ہے اور اُس میں موئسچرائزر پیدا ہوتا ہے اور قبض کا خاتمہ ہوتا ہے۔

ایک طرف کو اسپغول قبض ختم کرتا ہے تو دوسری جانب یہ ساتھ ہی ساتھ آنتوں کی صفائی بھی کر دیتا ہے جو ہماری صحت اور نظام ہاضمہ پر نہایت اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔

ماہرین طب کے مطابق اسپغول کا چھلکا مسلسل دو ہفتے تک 5 سے 6 گرام استعمال کرنے سے وزن میں بھی نمایاں کمی واقع ہوتی ہے یہ تحقیق ماہرین نے ایسے 170 افراد پر کی تھی جنہیں مستقل بنیادوں پر قبض کا مسئلہ لاحق تھا۔

ڈائریا کا خاتمہ

اسپغول چھوٹی آنت سے پانی اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس سے ’اسٹول‘ کی ’تھکنیس‘ بڑھتی ہے اور آنتوں میں اس کی نقل و حرکت سُست ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ڈائریا کا خاتمہ ہوتا ہے۔

 

ایک تحقیق کے مطابق اگر ڈائریا کے مریض روزانہ کھانے کے فوراً بعد ساڑھے تین گرام اسپغول استعمال کریں تو انہیں بہت فائدہ ہوگا، اور ان کا معدہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بھرا رہے گا جس کے باعث بل موؤمنٹ میں کمی واقع ہوگی۔

بلڈ شوگر لیول کم کرنا

جیسا کہ ہم نے اوپر بتایا کہ اسپغول کا چھلکا جلد حل ہونے والی ڈائٹری فائبر ہے اور یہ کسی بھی دوسری ڈائٹری فائبر سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے اور ذیابطیس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

طبی ماہرین نے ایک تحقیق کے دوران 56 افراد پر مشتمل ذیابطیس کے مریضوں کو صبح شام 8 ہفتوں تک مسلسل 5 سے 6 گرام اسپغول کھلاکر یہ نتیجہ ہے حاصل کیا کہ اسپغول کا چھلکا بلڈ شوگر میں گیارہ فیصل کمی کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -