تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آٹا مہنگا ہونے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

بیرون ملک سے گندم درآمد ہونے کے باوجود ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

منافع خور مافیا نے سستی گندم خرید کر آٹا مہنگا فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جب کہ فلور ملز مالکان من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کررہے ہیں۔

ملک میں گندم کی بمپر کراپ ہونے کے باوجود گندم کامنصوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے۔ فلور ملز مالکان سستی گندم خرید عوام کو مہنگا آٹا فروخت کر رہی ہیں۔

فلور ملز مالکان نے فائن آٹا74ر وپے اور ڈھائی نمبر آٹا 65روپے فی کلو کر دیا ہے۔سندھ حکومت نے 15 ستمبر کو گندم کی سرکاری قیمت پرفروخت کی پالیسی کا اعلان کرنا تھا جو تاحال نہیں کیا گیا۔

سندھ حکومت یکم اکتوبر سے سرکاری گندم فلور ملز کو سرکاری نرخ فراہم کرنے کی پابند ہے لیکن سندھ حکومت نے تاحال فلور ملز کو سرکاری گندم کو کوٹہ فراہم نہیں کیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کر دیا گیا۔

امسال سندھ میں پینتالیس لاکھ ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہےجب کہ سندھ حکومت کے پاس بارہ لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔

ایک سو کلو گرام مقامی گندم کی اوپن مارکیٹ میں قیمت5ہزار 400روپے اور درآمد ی گندم 5 ہزار ایک سوروپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -