اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

بنیادی ٹیرف : بجلی کے ماہانہ 100 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی کے 100 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین  کے لئے بنیادی ٹیرف مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا گیا، سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف57روپے 63 پیسےتک بڑھ جائے گا۔

ایڈجسٹمنٹس اور ٹیکسز ملا کر فی یونٹ بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 65 روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی کابینہ نے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا ہے، جس کے تحت نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 23.59 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف7.12روپے اضافے سے30.07 روپے ، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے41.36روپے ، ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے 42.78 روپے، ماہانہ601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے اور ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا
ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے اور ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 7.74 روپے برقرار رہے گا۔

ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف 3.95 روپے اضافے سے 11.69 روپے ہو جائے گا اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے ہوجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں