بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

لاہورقلندرز پلے آف کیلیے کوالیفائی کیسے کر سکتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل9 کے ابتدائی پانچ میں میچوں میں مسلسل شکست کے باوجود لہور قلندرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کیسے کر سکتی ہے؟

اپنی فارم تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قلندرز لیگ میں اب تک اپنے پانچوں میچ ہار چکے ہیں مزید برآں، وہ فی الحال پوائنٹس ٹیبل کے سب سے نیچے ہیں۔

’لاہور قلندرز کیلیے اب دعائیں ہی کی جا سکتی ہیں‘

اپنے پلے آف کے خوابوں کو زندہ رکھنے کے لیے لاہور کو اپنے بقیہ پانچ میچوں میں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی جس کا مقصد کل 10 پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔

پچھلے پی ایس ایل سیزن میں، ایسی مثالیں موجود ہیں جب ٹیموں نے صرف 10 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں جگہ حاصل کی تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پشاور زلمی نے یہ کامیابی 2023 میں حاصل کی تھی جبکہ کراچی کنگز نے 2021 اور 2019 میں، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2018 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان ٹیموں نے کوالیفائنگ ٹیموں میں کم از کم مطلوبہ پوائنٹس کے ساتھ پلے آف تک رسائی حاصل کی۔

قلندرز کا اگلا چیلنج ٹیبل ٹاپرز ملتان سلطانز کے خلاف ہے، جو منگل کو لاہور میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کی پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 5 میں سے 4 میچز جیت کر سر فہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈیئٹر نے 6 پوائنٹ کے ساتھ دوسری، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک فتح اور 2 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں جب کہ لاہور قلندر بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے آخر چھٹے نمبر پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں