تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کے بعد انسانی دماغ کیا کرتا ہے؟

انسان جب سورہا ہوتا ہے تو اُس کا دماغ کیا کرتا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب ہر کوئی چاہتا ہے مگر ابھی تک معمے کو حل نہ کیا جاسکا البتہ سائنسی ماہرین اس موضوع پر مطالعہ کررہے ہیں تاہم وہ بھی ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

حال ہی میں ماہرین نے اس موضوع پر تحقیق کی جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کوئی بھی شخص سوتا ہے تو اُس کے دماغ کے ساتھ حیرت انگیز چیزیں ہوتی ہیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جب کوئی شخص سوتا ہے تو چند سیکنڈ کے بعد نیوران پرسکون ہوجاتے ہیں جس کے بعد سر میں موجود خون نکل جاتا ہے اور پھر پانی جیسا ایک خاص مادہ سیریبرو اسپائنل فلوئڈ (سی ایس ایف) لہروں کی صورت میں دماغ میں داخل ہوتا ہے۔

تحقیقی مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سونے کے بعد سی ایس ایف کی تعداد بڑھ جاتی اور دماغ بہت قریب سے خون کی بہاؤ کو دیکھتا ہے، سوتے وقت دماغ میں لہریں بھی بنتی ہیں جو جسم کی تمام اندرونی حرکات کو دیکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: دماغ کو آرام پہنچانے کے طریقے

ماہرین کے مطابق نیورونز سے اٹھنے والی لہریں بالکل برقی لہروں  (الیکٹریکل ویو) جیسی ہوتی ہیں۔ بی یو کالج آف انجیئنرنگ کے پروفیسر لورا لیوس کا کہنا ہے کہ ’’ہم حقیقت میں اندازہ نہیں لگا سکے کہ سی ایس ایف کے اندر بننے والی لہریں کیسی ہوتی ہیں‘‘۔

پروفیسر کا ماننا ہے کہ یہ مطالعہ مستقبل کےلیے سود مند ثابت ہوگا اور اس کے ذریعے نیورولوجیکل ، نفسیاتی بیماریوں پر قابو پانے میں بہت مدد ملی گی حتیٰ کہ مذکورہ بیماریوں سے متاثر افراد کو سلانا بھی ممکن ہوگا۔

Comments

- Advertisement -