بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’بابر فارم میں ہے قسمت ساتھ نہیں دے رہی‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم فارم میں ہے بس قسمت اس کا ساتھ نہیں دے رہی ہے۔

ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف فائنل میچ سے قبل ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم نے جس طرح بھارت کے خلاف باؤنڈریز لگائیں ایک بلے باز یہی کہے گا کہ اس کی فارم ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بابر اعظم کی قسمت ہے جو ساتھ نہیں چل رہی ہے۔

ثقلین کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ نے بھارت اور افغانستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ ایک چھوٹا ٹوٹل تھا اور نسیم شاہ نے اسے ہمارے لیے جیتا لیکن میچ میں تمام گیارہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ کی۔

مزید پڑھیں: چیمپئن بننا ہے تو ٹاس نہیں پرفارمنس سے جیتنا ہوگا، ثقلین مشتاق

انہوں نے کہا کہ ہمیں فائنل میں اچھی کارکردگی کا یقین ہے گزشتہ روز سری لنکا نے اچھی کرکٹ کھیل کر میچ جیتا ہے۔

ٹاس سے متعلق ثقلین کا کہنا تھا کہ کسی کو ٹاس کے نتائج کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے  شکست سے تکلیف ہوتی ہے لیکن ایسا ہوتا ہے اور ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں