پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

چیمپئنزٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے لیے ایک بڑا دھچکا، کین ولیمسن جو ان کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک ہیں وہ  انجری کے باعث دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف 252 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں حصہ نہیں لے سکے۔

نیوزی لینڈ نے میچ کی دوسری اننگز شروع ہونے سے عین قبل اس پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے بیان میں کہا کہ کین ولیمسن چیمپئنز ٹرافی فائنل کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کے دوران کواڈ اسٹرین کے بعد میدان میں نہیں اتریں گے اور ان کی جگہ مارک چیپ مین میدان میں آئیں گے۔

ولیمسن میچ میں خاطر خواہ بیٹنگ بھی نہیں کر پائے تھے وہ صرف 11 رنز بنا کر 13ویں اوور میں کلدیپ یادیو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے خلاف کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ 57 رنز پر گری، وِل ینگ کو وروُن چکرورتھی نے آؤٹ کیا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے، ولمسن 11 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا، ٹم 14 رنز بنا کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے 251 رنز بنائے جس میں بریسویل کی ذمہ دارانہ نصف سنچری بھی شامل ہے۔ تجربہ کار ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں