ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ہیروئن بھرے کیپسول سعودی عرب لے جانے والے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ایئر پورٹ پر خاتون سمیت 2 افراد سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیروئن بھرے کیپسول سعودی عرب لے جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا، مسافروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جو اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار ہوئے۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سعودی عرب جا رہے تھے، بھکر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 135، جب کہ خاتون سے 10 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی سیکیورٹی فورس نے ایک کارروائی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے ایس ایف کے مطابق عملے نے جدہ جانے والے مسافروں سے 786 گرام سے زیادہ آئس ہیروئن برآمد کی، مسافر سیف اللہ اور بشیرہ بی بی نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں