منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہرشیز چاکلیٹ میں دھاتی اجزا؟ کمپنی پر مقدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکہ میں ایک صارف نے چاکلیٹ بنانے والی مشہور کمپنی ہرشیز کیخلاف مقدمہ کردیا، اس نے الزام عائد کیا کہ چاکلیٹس میں مضر صحت دھاتوں کو شامل کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک کے رہائشی مدعی مقدمہ کرسٹوفر لزازارو نے وفاقی عدالت میں ہرشیز کمپنی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی مصنوعات میں ناقص اور مضرصحت دھاتیں استعمال کی ہیں۔ صارف نے کمپنی پر 5 ملین ڈالر ہرجانے کے دعویٰ دائر کیا ہے۔

لازازارو نے کہا کہ اس نے ہرشیز کی اسپیشل ڈارک مائلڈلی سویٹ چاکلیٹ، للی کی ایکسٹرا ڈارک چاکلیٹ اور ایکسٹریم ڈارک چاکلیٹ خریدی تھیں۔

صارف نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کمپنی ایسی مصنوعات فروخت کررہی ہے جن میں دھات کی نقصان دہ مقدار موجود ہے، مدعی کا کہنا ہے کہ کمپنی نے چاکلیٹس میں دھاتوں کی مقدار ظاہر نہ کرکے صارفین کو گمراہ کیا ہے۔

مذکورہ مقدمے میں امریکی میگزین ’کنزیومر رپورٹس‘ کے نتائج کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ان دھاتوں کو تجرباتی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مذکورہ مقدمے کے حوالے سے ہرشیز کی انتظامیہ نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں