پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سہون: درگاہ کی بجلی چوری، بل 4 کروڑ تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیہون: درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث درگاہ کا بل چار کروڑ تک پہنچ گیا، دھماکے کے وقت بجلی اسی وجہ سے بند تھی۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں آرام فرما عظیم صوفی بزرگ حرت عثمان مروندی کی درگاہ لعل شہبازقلندر میں خود کشش حملہ آور کی آمد کے وقت بجلی کے تعطل کی وجہ کوئی اور کوئی نہیں خود حیسکو ہے۔

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کو حاصل شواہد کی تفصیلات کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر کو فراہم کی گئی بجلی میں سے غیر قانونی کنکشن دیے گئے تھے جس میں مبینہ طور پر حیسکو کے افسران شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حیسکو کے مقامی اہلکار رشوت وصول کرتے ہیں غیرقانونی کنکشن دے کر لاکھوں روپے رشوت لی جاتی ہے شواہد کی بنیاد پر ایس ڈی او سہون کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب درگاہ سے غیر قانونی کنکشن کی فراہمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی حیدر آباد کی ملوث حیسکوافسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ڈی آئی جی حیدر آباد نے کہا کہ درگاہ سے غیر قانونی بجلی کے کنکشن دیے جانے کی وجہ سے درگاہ کے بقایا جات 4 کروڑ تک بن گئے جس کے بعد حیسکو کی جانب سے بجلی معطل کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں