منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

صارفین کے لئے بجلی کی بندش کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : صارفین کے لئے بجلی کی بندش کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، جس کا دورانیہ 7 گھنٹے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو نے ترقیاتی کام کیلئے7 گھنٹے فیڈر بند کرنے کا شیڈول جاری کردیا، جن میں قائد آباد فیڈر،11 کے وی فردوس فیڈر،لائن چینل، حیدرآباد سٹی 2، پریٹ آباد فیڈر شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سب فیڈرز پر 10 سے 13 فروری اور 17 سے 20 فروری تک کام ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 17 سے 20 فروری تک میانی فاریسٹ نیولیاقت کالونی اور نورانی بستی فیڈر بھی شامل ہیں۔

حیسکو کا کہنا تھا کہ صبح 9 بجے بجلی بند ہوگی، جو شام 4 بجے بحال کی جائے گی، متاثرہ علاقوں میں قائدآباد،فردوس کالونی، بھینس کالونی، نیو حیدرآباد سٹی ، پریٹ آباد، خورشید کالونی سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بجلی سستی ہونے والی ہے! پاکستانیوں‌ کیلیے بڑی خوشخبری

خیال رہے وزیر اعطم شہباز شریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلیے ٹیرف میں مزید کمی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات مل رہے ہیں، بگاڑ بہتر کرنے کیلیے وزارت اور متعلقہ اداروں کا تعاون خوش آئند ہے، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی سے خزانے کو بچت اور بجلی سستی ہو رہی ہے، انسداد بجلی چوری مہم سے تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں کمی خوش آئند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں