پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’ہے بے بی‘ کی ’اینجل‘ بڑی ہوگئی، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی کامیاب کامیڈی فلم ’ہے بے بی‘ کی ریلیز کو 17 برس گزر گئے تاہم اس میں اینجل کا کردار نبھانے والی بچی آپ کو آج بھی یاد ہوگی۔

فلم ’ہے بی بی‘ میں مرکزی کردار اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، فردین خان اور ودیا بالن نے نبھایا تھا فلم میں اکشے اور ودیا بالن کی بیٹی ’اینجل‘ ہوتی ہے جس نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی تھی اور ناظرین اس کے چہرے کے تاثرات سے خوب محظوظ ہوئے تھے۔

اب بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر اینجل جن کا نام (جوانا سانگھوی) ہے ان کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور وہ اب بڑی ہوچکی ہیں۔

- Advertisement -

جوانا کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جوانا بالکل بھی نہیں بدلی ہیں وہ جوانی میں بھی اپنے بچپن ہی کی طرح دکھائی دے رہی ہیں اور ان کا چہرہ اب بھی اینجل کی طرح ہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں