تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

طالبان حکومت پر حزبِ اسلامی کا بڑا اعلان

افغانستان کے سابق وزیراعظم گل بدین حکمت یار کی جماعت حزبِ اسلامی نے طالبان کی عبوری حکومت کی مکمل حمایت کا ‏اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق حزب اسلامی حکمت یار کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کی غیرمشروط حمایت کرتےہیں طالبان ‏کو مشورہ تھا پہلےعبوری حکومت قائم کریں طالبان عبوری کابینہ میں اب بھی کافی عہدےخالی ہیں کابینہ میں ‏نہ ہمیں سیٹ دی اورنہ ہم توقع رکھتےتھے۔

حزب اسلامی کا کہنا ہے کہ غیریقینی صورتحال میں طالبان کی تائیدکرتےہیں 20 سال جدوجہدکرنے والے عبوری ‏کابینہ کاحصہ بنے ہیں۔ حزب اسلامی نے سوال اٹھایا ہے کہ آنےوالےوقت میں اب لوئیہ جرگہ اور ملک کی آئین ‏سازی کیسے ہوگی؟ پارلیمنٹ کوکونسی شوریٰ تبدیل کرے گی؟

طالبان حکومت کے قیام سے متعلق عالمی طاقتیں اور دیگر ممالک اپنے اپنے موقف کا اظہار کر رہے ہیں اور دنیا ‏بھر سے ردعمل آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

چینی حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت اور سربراہ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں، ‏ہم افغانستان کی خومختاری ، آزادی اورسالمیت کا احترام کرتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ‏تھا اور کہا تھا کہ طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں، ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔

طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے اعلان پر پاکستان کا ردعمل آیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان ‏کے مطابق پاکستان افغانستان میں حکومت سازی کاجائزہ لے رہا ہے امید ہے عبوری افغان حکومت امن وسلامتی ‏کیلئے کام کرے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی فلاح وبہبودعبوری حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے، پاکستان پرامن، ‏مستحکم اور خودمختارافغانستان کاحامی ہے۔

Comments

- Advertisement -