جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کہاں ہوگی؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے دو شہید رہنماؤں سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر  اور ہاشم صفی الدین کی تدفین 23 فروری کو لبنان میں ہوگا۔

سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ برے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہاشم صفی الدین کی بطور سیکریٹری جنرل عہدے کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ رہنما حسن نصر اللہ کو گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر  پر حملے میں شہید کر دیا تھا۔

حسن نصر اللہ کے بعد جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کو بھی اسرائیلی فوج نے 23 اکتوبر شہید کر دیا تھا۔

اسرائیل لبنان جنگ کے باعث حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کا جنازہ عوامی سطح پر نہیں کیا جاسکتا تھا جس کی وجہ سے ان کی امانتاً تدفین کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں