بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

حزب اللہ کا بڑا ڈرون حملہ : 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 61 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر بڑا ڈرون حملہ کرکے اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا دیا، حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں ایک فوجی ٹھکانے پر میزائل اور ڈورن حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم چار اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 61 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں میں آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے حیفہ کے جنوبی علاقے بن یامینا میں اسرائیلی گولانی بریگیڈ کے کیمپ پرحملہ کیا، حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے گاؤں کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو ڈورن سے نشانہ بنایا تھا۔

- Advertisement -

حزب اللہ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی گولانی بریگیڈ کے کیمپ پر متعدد ڈرون حملے، بہادر فلسطینی عوام کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع میں کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی کے تحت پہلے درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔

ان میزائل حملوں کے دوران جدید ڈرون اسرائیلی کیمپ پر روانہ کیے، جدید ڈرون اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکام بناتے ہوئے اہداف پر جاکر پھٹے، جدید ڈرون ان کمروں میں جاکر پھٹے جہاں اسرائیلی فوجی افسران بھی موجود تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق اسرائیل کا ایئر ٖڈیفنس سسٹم حزب اللہ کے ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا، ڈرون کا نشانہ ایک فوجی بیس تھی، جسے کامیابی کے ساتھ بغیر پائلٹ طیارے کے میزائل سے نشانہ بنایا اور بعد میں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

ادھر اسرائیلی اخبار یسرائیل الیوم نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ڈرون کی ہدف کی جانب پرواز کے وقت وارننگ سائرن کا نظام بھی معطل ہونے کی وجہ سے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں مل سکی۔

ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بتایا کہ حزب اللہ کی طرف سے بھیجا گیا ڈرون طیارے سے کیے جانے والا حملہ اب تک کے سب سے زیادہ خونریز کارروائی سمجھتی جاتی ہے۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق حزب اللہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو چکما دینے میں کامیاب رہا کیونکہ پہلے تنظیم نے میزائل کا ایک کھیپ یکبارگی کے ساتھ فائر کی جس سے ائر ڈیفنس سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا۔

اس ناکامی کی وجہ سے ڈرون طیارے کی نشاندہی ممکن نہیں ہو سکی اور جس نے بعد ازاں اپنے ہدف کو پوری یکسوئی اور کامیابی سے نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں