پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

حزب اللہ نے کامیابی سے اسرائیل کی وار منسٹری کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کامیاب حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کی وار منسٹری کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنا دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ اس نے اپنا پہلا کامیاب فضائی حملہ اسرائیل کے کریا فوجی اڈے پر کر دیا ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ یہ اڈہ اسرائیلی وار منسٹری اور جنرل اسٹاف کے ساتھ ساتھ وار منجمنٹ کا کمرہ، فضائیہ کا کنٹرول روم اور نگرانی کی اتھارٹی کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

مزاحمتی تنظیم نے دعویٰ کیا کہ اس نے ڈرون کے اسکواڈرن کے ساتھ حملہ کیا اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ایک اور بیان میں حزب اللہ نے بتایا کہ جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل کے گاؤں ہنین میں واقع بیرکوں میں اسرائیل کی رامیم بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر دو الگ الگ حملے کیے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے حملوں پر اسرائیل نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

گزشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر نہریہ میں راکٹ حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر 10 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے تھے جن میں سے کچھ کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ کچھ میزائل مختلف مقامات پر گرے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں