بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کچھ ہفتے قبل ہوئی۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 8 اکتوبر کو ان کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم اپنے عظیم شہید اور ان کے شہید بھائیوں سے عہد کرتے ہیں کہ آزادی اور فتح کے مقاصد کے حصول تک مزاحمت اور جہاد کا راستہ جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

ہاشم صفی الدین کی شہادت پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے قسام بریگیڈز نے بیان جاری کیا۔ اس نے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت میں شہید کے کردار کی تعریف کی۔

قسام بریگیڈز نے کئی سالوں سے صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمتی محاذ کی تعمیر اور مضبوطی میں ان کی عظیم شراکت کا بھی ذکر کیا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ہاشم صفی الدین کو ان کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا لیکن اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو نے 8 اکتوبر کو لبنان کے عوام کیلیے جاری خصوصی ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے حسن نصراللہ کے جانشین اور ان کے متبادل سب کو قتل کر دیا۔

نیتن یاہو نے کہا تھا کہ آج حزب اللہ پہلے کے مقابلے میں کمزور ہوگئی، اب لبنانی عوام ایک اہم دوراہے پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ عوام کا انتخاب ہے کہ وہ اپنے ملک کو واپس لے سکتے ہیں اور اسے امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں