بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کو واضح پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر کسی بھی معاہدے کو قبول کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم ایسے کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گی جو لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتاکہ دشمن اسرائیل جب چاہے لبنان کی سرزمین پر داخل ہو۔ حزب اللہ جارحیت کا ایک مکمل اور جامع خاتمہ چاہتی ہے جس میں لبنان کی خودمختاری کا بھی تحفظ کیا جائے۔

- Advertisement -

نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل ہمیں شکست نہیں دے سکتا اور نہ ہی ہم پر شرائط لاگو کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے لئے بیروت کا دور روزہ دورہ بھی کیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس دوران لڑائی کے خاتمے کا ایک حقیقی موقع دیکھا ہے اور وہ اب اسرائیل جائیں گے تاکہ اس معاملے کو مزید قریب لایا جاسکے۔

اس سے قبل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے دہشتگرد اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم طویل جنگ کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیروت پر اسرائیلی حملوں کا جواب تل ابیب پر راکٹ حملوں سے دیا جائے گا، حزب اللہ کو حسن نصر اللہ کی شہادت سے دھچکا لگا لیکن تنظیم ثابت قدم ہے اور جنگجو اسرائیل کو جواب دینے میں مصروف ہیں۔

لوئرکرم میں دہشتگردی، ایرانی صدر کا اہم بیان

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے جنگجو استقامت، ثابت قدمی اور بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اسرائیل ہمیں کسی صورت شکست نہیں دے سکتا، مستقل جنگ بندی اور لبنان کی خود مختاری کے تحفظ تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں