جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیلی حملوں کے بعد حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین لاپتا ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا شہد حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہاشم صفی الدین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کا جمعے سے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل ہاشم صفی الدین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہاشم صفی الدین اُس وقت زیرِ زمین ہیڈکوارٹر میں تھے جب اسرائیل کی جانب سے مریجہ میں فضائی حملہ کیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل نے جمعرات کو رات گئے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک بڑا حملہ کیا جس میں Axios نے تین اسرائیلی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم صفی الدین کو زیرِ زمین بنکر میں نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی اور دو دیگر ذرائع نے بتایا کہ جمعے سے بیروت کے مضافاتی علاقے پر جاری اسرائیلی حملوں نے امدادی کارکنوں کو حملے کی جگہ کا جائزہ لینے سے روکے رکھا ہے۔

حزب اللہ نے حملے کے بعد سے اب تک ہاشم صفی الدین کی شہادت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسرائیلی لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ فوج جمعرات کی رات ہونے والے فضائی حملوں کا جائزہ لے رہی ہے جس میں ان کے بقول حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں